السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکتہ، میرے نزدیک ایک عورت کے کیے پردہ سکون کا دوسرا نام ہے ، وہ سکون جو مجھے پردے کے بعد ملا ، ہدایت ملنا اللہ سبحانہ و تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ،جس کے لیے اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے ، مجھے نقاب کرتے 5 سال ہو گئے اور یہ میری زندگی کے بہتریں سال ہیں کسی سے انسپریشن نہیں ملی بس سکون کی تلاش تھی اور اللہ پاک نے خود ذہن میں ڈال دیا ، اس پردے کی وجہ سے مجھے اللہ سبحانہ و تعالی کا قرب حاصل ہوا اور بے شمار عزت ملی ، اگر ہم یہ سوچتے ہیں کہ اگر ہم پردہ شروع کریں گے تو سب ہم سے دور ہو جائیں گئے تو یہ سوچنا غلط بھی نہیں ہاں مگر وہ لوگ آپ سے دور ہو جائیں گئے جنہیں اس پردہ کی اہمیت کا اندازہ نہیں، اس کے بر عکس آپ کو بے شمار ایمانی ساتھیوں کا ساتھ اور محبت ،عقیدت ملے گی ، سب سے بڑھ کر اللہ کا قرب حاصل ہو گا ،کیونکہ یہ پردہ صبغتہ اللہ ہے
اور جو اللہ سبحانہ و تعالی کے رنگ میں رنگ جاتا ہے اور دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتا ہے
جہاں تک میں اپنی بات کروں، میرے لیے یہ قدم مشکل بھی تھا پر جب ہم اللہ کے کیے کچھ کرتے ہیں تو وہ ہر قدم پہ ہمیں ہمت حوصلہ عطا کرتا ہے ، بس اتنا کہوں گی ، اس پردے کے بغیر عورت کچھ بھی نہیں ، میں اپنی تمام بہنوں سے یہ کہوں گی جو سوچ رہی ہیں کی ہم شروع کریں یا نا کریں تو آج سے ہی آغاز کریں ،ذندگی کا بھروسا نہیں،
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
بس آپ کو صبر کرنا ہو گا، دوسروں کی باتوں پر ،کیوں کہ جب آپ اللہ کے لیے کچھ کرتے ہیں تو دنیا کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے
فَاصبِر عَلَی مَایَقُولُونَ,
یہ جو لوگ باتیں کرتے ہیں تم ان پر صبر کرو
الحمدللہ یا رب العالمین،ہدایت ملنا بہت بڑی نعمت ہے، عورت کے لیے پردے سے بڑھ کر کیا نعمت ہو سکتی ہے ، آخری بات جو قدم ایک بات اللہ کی طرف بڑھا لیں پھر کچھ بھی ہو جائے اس کو قدم کو آگے نا بھی کر سکیں تو ،کبھی پیچھے نا کریں، جزاک اللہ خیرا کثیرا
ﻭَﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺨْﺘَﺺُّ ﺑِﺮَﺣْﻤَﺘِﻪِ ﻣَﻦ ﻳَﺸَﺎﺀُ ۚ
ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﺟﺴﮯ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ، ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺣﻤﺖ کے ساتھ ﺧﺎﺹ ﮐﺮ ﻟﯿﺘﺎ ہے
ازقلم: عائشہ بنت حواء🌸
