السلام علیکم ورحمت اللّه وبرکاتہ
میں چند دن پہلے ہی آئی ہوں گروپ میں سب کو اپنی سٹوری شیئر کرتے دیکھا تو میں نے سوچا میں بھی شیئر کرتی ہوں اپنی حجاب اور نقاب سٹوری ۔❤
میرا نام قمر النساء اور میں 24 سال کی ہوں الحمد للہ
میں نے ساتویں جماعت میں حجاب کرنا شروع کیا تھا میری عمر تب کوئی 13 سال ہوگی میں نے چند صفحوں کی ایک کتاب پڑھی 10 گناہ گار عورتیں اس میں عورتوں کو بالوں سے لٹکانے کے بارے میں لکھا ہوا تھا کہ جو عورتیں بال کھول کر پھرتی ہیں انھیں اپنے بالوں سے لٹکایا جائے گا بات اتنی پرانی ہے کہ اب ٹھیک سے یاد نہیں کہ اصل الفاظ کیا تھے لیکن اس وقت اس عمر میں مجھے جھنجھوڑنے کے لئے، ڈرا دینے کے لئے کافی تھے انہی دنوں ہمارے کچھ قریبی رشتے داروں کا 3 ماہ میں ایک ایک ماہ کے وقفے سے انتقال ہوتا گیا تو وہاں میں سر پر دوپٹے کا حجاب کر کے جاتی رہی یا اس طرح سے لیتی رہی دوپٹہ کہ میرے بال نظر نہ آئیں وہ وقت اور موقع ہی ایسا تھا کہ کسی نے کچھ نہیں کہا کیوں کہ سب نے ہی تب لیا ہوتا ہے اور سب کی طرح میرے ساتھ بھی شادیوں پر جاتے ہوئے ہی مسلہ ہوا شادی پر جانے سے پہلے امی نے بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ بال نہ کھولنا بس کیچر لگا لینا وغیرہ لیکن میری ضد رہی کہ میں نے اپنے بال نہیں دکھانے چونکہ میں چھوٹی تھی تو کسی نے سوال مجھ سے نہیں کیا سب امی سے سوال کرتے تھے وہ ہی جواب دیتی تھیں کہ اللّه کی طرف سے ہدایت ملی سب زیادہ یہ سوال کرتے تھے کہ ایک بہن اتنی ماڈرن ہے تو دوسری اتنی سادہ کیوں ہے 😅
پھر سب کو عادت ہوگئی ایسے دیکھنے کی میں اپنے حجاب پر اللّه کی توفیق سے مستقل مزاج رہی اور کبھی کسی بات کو دل پر بھی نہیں لیا
اس کے بعد ہوا یہ کہ میں حجاب کرتی تھی تو جب بھی کسی نقاب کرنے والی کو دیکھنا بڑا اچھا لگنا۔۔ مجھے تب سورہ احزاب کی گھونگٹ ڈالنے والی آیت کے بارے میں نہیں معلوم تھا پھر 9th کلاس میں میری وین میں ایک لڑکی دوست بنی جو نقاب کرتی تھی اور دوستی کے بعد معلوم ہوا کہ وہ شرعی پردہ کرتی ہے اور شرعی پردہ کیا ہوتا ہے؟ کس کس سے منہ چھپانا ہوتا ہے؟ وہ بھی اسی سے معلوم ہوا۔۔۔ پھر 10th میں اسلامیات کے چیپٹر میں جب سورہ احزاب کی آیات پڑھی تو معلوم ہوا کہ یہ تو حکم ہے تو میں نے آنے جانے کے لئے نقاب کرنا شروع کر دیا اور شادیوں پر تبدیلی یہ کی کہ پروپر عبایا کیا کہ زینت ظاہر نہ ہو تب بھی شادیوں پر ہی زیادہ سوال جواب ہوتے تھے لیکن عبایا میں نے 2 سال ہی کیا پھر ڈائریکٹ شرعی پردہ کر لیا 💝
شرعی پردہ کی سٹوری کچھ یوں ہے کہ آفٹر میٹرک سمجھ آنے لگی تھی کہ پردہ کتنا ضروری اور میں کیسا نقاب کر رہی ہوں کہ کسی سے چھپا لیا کسی سے نہیں پھر میں نے گھر پر بات کرنا شروع کی امی سے میں نے اور بھائی نے آرام سے بیٹھ کر بات کی امی نے کہا کہ لوگ بہت باتیں کریں گے میرے پاس روتی ہوئی مت آنا لیکن میں تو روتی ہوئی ابھی بھی ان کے پاس ہی جاتی ہوں 😂 مجھے امی سے اجازت لے کر دینے میں بھائی کا بہت بڑا ہاتھ رہا اور میرا ساتھ دینے والا بھی وہی تھا لیکن پاپا غصہ کر گئے تھے میں چپ کر گئی تھی پھر آئی خاندان میں شادی😥 کمبائن تھا سب وہاں پر تو میں نے سوچا کہ میں یہیں سے شروع کرتی ہوں نقاب کر کے جاتی ہوں اور واقعی لوگ کیا کہیں گے؟ میرے بہنوئی کیا کہیں گے؟ میں تیار نہیں ہوں گی؟ میں کیسے کرونگی؟ کیا کروں ؟کروں یا نہیں ؟ ایسے جیسے دل نہیں کر رہا وہی سب سوچیں آئیں اور میں نہیں کر کے گئی نقاب ۔۔افسوس کرتی رہتی تھی خود سے پھر ایک دن آیا اللّه پاک نے اسی دن کروانا تھا بس ۔۔14 فروری 2016 والے دن ہم اپنی پھوپھو کی طرف گئے جانے سے پہلے میں نے پوچھا نہیں بس بتایا پاپا کو کہ میں وہاں پر نقاب نہیں اتاروں گی آپ پلیز مجھے فورس مت کیجئے گا انہوں نے وہاں کچھ نہیں کہا تب سے میری شرعی پردے کی جرنی سٹارٹ ہوئی اور پردے کے پہلے دن ہی کزن سے بحث ہو گئی پردے کے حوالے سے 😂 وہ چونکہ پہلا دن تھا تو میں ہائپر ہوگئی تھی لیکن آہستہ آہستہ اپنے اندر ضبط لانا شروع کیا ننجا ڈاکو وغیرہ جیسے الفاظ سنے آدھی عوام پہچانتی نہیں تھی پھر سے امی سے سوال جواب شروع ہو گئے تھے کہ شادی کرنے میں مسلہ ہوگا مجھے کہا گیا کہ شادی کے بعد کر لیتی پردہ وغیرہ کوئی گیٹ اپ دیکھ کے عجیب نظروں سے دیکھتا کوئی رشک کرتا تعریف کرتا تب سے اب تک کسی نے باتیں کیں کسی نے حوصلہ افزائی کی اور ابھی بھی یہی سب چل رہا ہے سکون اس بات کا ہے کہ کچھ تو ہے جو میں اللّه کے لئے کر رہی ہوں اللّه نے مجھے چن لیا ہے اب تو ہینڈل کر لیتی ہوں سب کہ پردہ میرے اللّه کا حکم ہے ہماری پہچان ہے
اور اب الحمد للہ ماشاءالله لا قوه الا باللہ مجھے 6 سال ہو چکے ہیں پردہ کرتے ہوئے سب کو مجھے ایسے دیکھنے کی عادت پر گئی ہے اب کم ہی سوال ہوتے ہیں اسی لئے میں اکثر لوگوں کو کہتی ہوں جو پردہ کرنا چاہتی ہیں کہ بس پہلا ری ایکشن فیس کرنا ہوتا ہے پھر سب عادی ہو جاتے ہیں لوگ رشتے دار کچھ چینج دیکھیں گے تو ری ایکشن تو آئے گا نا بس اچھے سے ہینڈل کریں صبر سے برداشت سے کیوں کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم ہرٹ نہیں ہونگے ہرٹ تو ہوں گی لیکن اللّه کے لئے ہونا ایک الگ ہی سکون دیتا ہے ❤
میں اپنے خاندان میں شرعی پردہ والی واحد لڑکی ہوں یہ میں تب تک ہی کہتی رہی جب تک میری بڑی آپی نے بھی شروع نہیں کر لیا اب وہ بھی الحمد للہ شرعی پردہ کرتی ہیں اور انکو بھی 4 5 سال ہونے والے ہیں۔۔۔یہ کہہ سکتے ہیں کہ میں پہل کرنے والی پہلی بندی تھی ۔۔تو کوئی بھی عمل اس وجہ سے مت چھوڑیں کہ لوگ کیا کہیں گے کوئی کچھ نہیں کہتا اور اگر کہہ بھی دے تو فیس کریں اللّه کے لئے ❤
ظاہری تو تبدیل کر لیا اللّه پاک اعمال کو بھی درست کر دیں آمین
اللّه پاک سب پردہ کرنے والوں کو استقامت عطا فرمائیں اور جو پردہ کرنا چاہتی ہیں ان کے لئے ڈھیر ساری آسانیاں پیدا فرمائیں آمین
