زندگی میں لمحۂ فرصت کوئی نہیں
فرصتیں نہ ڈھونڈیں
یہ عمل کی جگہ ہے
آپ کے کئی قریبی لوگ مختلف جنگیں لڑ رہے ہیں
اپنے مسائل سے جنگ ، اپنی بیماریوں سے جنگ
اپنے آپ سے جنگ
انہیں ڈھونڈیں
ان کو سنیں ، ان کی مدد کریں
مدد نہیں کر سکیں گے تو ایسا تعلق ضرور بنا پائیں گے
کہ لوگ آپ کو سنانا چاہیں گے۔
زندگی مسلسل عمل کا نام ہے
اور پھر _____
مومن کے لیے تو کوئی فرصت نہیں یہاں
اس کا ربّ اسے examination hall میں بھیجنے کے بعد منتظر ہے کہ وہ کیا کرتا ہے ؟؟؟
اور نتیجے کا اعلان تو بہت قریب ہے!!! اللھم حاسبنا حسابا یسیرا 🤲🏻
جو کرنے آۓ ہیں
اس پر فوکسڈ رہیں
جولمحہ میسر ہے،
ربّ کے سامنے حاضری کی تیاری کرلیں، عبادات، اخلاقیات، معاملات، اقامتِ دین
کسی گمراہ کو راہ دکھا دیں
ہر اپنے کو ربّ سے جوڑ دیں۔
جنتوں میں دائمی داخلے کی تیاری کرلیں
چُن چُن کے ان کو جمع کرلیں جن کو جنّت میں ساتھ رکھنا ہے___ پھر اُن کے ایمان کی راہ میں آسانیاں پیدا کرنے والے بن جائیں۔
یہاں فرصتیں نہ ڈھونڈیں
زندگی بہت تیز ہے
ہر عارضی پڑاؤ پر تھوڑے سے زیادہ نہ سستائیں
دائمی جنتیں ربّ کی راہ میں تیز چلنے والوں کی منتظر ہیں!!! ❤️
بنتِ سحر
