وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ (ق-٤٥)
{اور جنت متقین کے قریب لے آئی جائے گی، ذرا بھی دُور نہ ہو گی}
میدان حشر سے کامیاب لوٹنے والے عرش کے سائے تلے کھڑے ہیں
ان کے چہروں سے ساری زندگی کی ریاضت کے تھکے ہوئے اثرات مٹا کر خوشی اور مسرت کے تاثرات بھر دیئے گئے ہیں! نضرة النعیم چمک دار روشن چہرے
اور ایک اناؤنسمنٹ ہو رہی ہے
𝑶 𝒑𝒆𝒐𝒑𝒍𝒆 𝒐𝒇 𝑱𝒂𝒏𝒏𝒂𝒉! 𝑶متقین !
𝑹𝒆𝒎𝒆𝒎𝒃𝒆𝒓! 𝒕𝒉𝒊𝒔 𝒘𝒂𝒔 𝒕𝒉𝒆 𝒑𝒓𝒐𝒎𝒊𝒔𝒆 𝒎𝒂𝒅𝒆 𝒕𝒐 𝒚𝒐𝒖:)
𝑳𝒐𝒐𝒌! 𝑻𝒐𝒅𝒂𝒚 𝒕𝒉𝒆𝒓𝒆'𝒔 𝒏𝒐 𝒄𝒖𝒓𝒕𝒂𝒊𝒏 𝒃𝒆𝒕𝒘𝒆𝒆𝒏 𝒚𝒐𝒖 𝒏 𝑱𝒂𝒏𝒏𝒂𝒉.
𝑳𝒐𝒐𝒌! 𝑻𝒉𝒊𝒔 𝒊𝒔 𝒆𝒙𝒂𝒄𝒕𝒍𝒚 𝒕𝒉𝒆 𝒑𝒍𝒂𝒄𝒆 𝒕𝒉𝒂𝒕 𝒚𝒐𝒖 𝒘𝒆𝒓𝒆𝒏'𝒕 𝒂𝒃𝒍𝒆 𝒕𝒐 𝒊𝒎𝒂𝒈𝒊𝒏𝒆 𝒆𝒗𝒆𝒏.
____
کیا آپ نے جنت کو imagine کیا ہے؟
بہت بار کیا ہو گا۔ بچپن سے اب تک۔۔۔
لیکن اس کا تصور بھی مشکل ہے نا۔ بلکہ ناممکن۔۔۔
جہاں انسان کے محدود ترین تخیل کی پرواز ختم ہوتی ہے، وہاں سے بھی بہت بعد تو خالق کی کامل تخلیق کا آغاز ہوتا ہے!
جب جنت کے احوال کے بارے میں آیات و احادیث پڑھیں تو انسان خود سے کہتا ہے کہ
اللہ یہ کون سی دنیا ہوگی؟ آخر یہ کیا 'چیز' ہو گی؟
کیسی خوبصورت ہو گی ؟
کتنی مکمل ہو گی؟
سب کچھ ہو گا ؟
جو ہم چاہیں گے___؟؟؟
سمجھ نہیں آتا کیسی دنیا ہے آخر؟
اور___ہمیں جنت دُور لگتی ہے،
ہم سے بہت دورکوئی حسین بستی
ہم سب اپنی حسرتیں ذہن میں لاتے ہیں اور سوچتے ہیں
کہ وہاں یہ حسرتیں نہ ہوں گی۔
من پسند لوگوں اور چیزوں کی جگہ
مگر تصور کی ایک حد پہ جا کر پھر سے ارتکاز ٹوٹنے لگتا ہے
منظر کا نقشہ ہی اس قدر ذہنوں کو مسرور اور نگاہوں کو چندھیا دینے والا ہو تو تخیل بھی کتنا ساتھ دے گا؟
جنت کا تصور ہی مشکل ہے ۔۔۔ بے حد مشکل!
میں نے جب سے یہ آیت پڑھی ہے
میں سوچتی ہوں کون سا وقت ہو گا جب
جنت متقین کے قریب لا دی جائے گی
اور بالکل دور نہ ہو گی! آنکھوں کے سامنے
ایک حقیقت کی طرح
ہم متقین بن جائیں اگر!
قیامت کے روز عرش کے سائے تلے کھڑے لوگوں میں ہم بھی ہوں
تب ہمیں کیا کہا جائے گا۔۔۔ ؟
فرشتوں کے سلام کے بعد اللہ ربی کا پہلا کلام ہم سے کیا ہو گا ؟
ہماری ضیافت کہاں سے شروع کی جائے گی؟
سٹارٹر ، مین کورس ؟
مینیو؟
اور مشغلے؟
کتنے زیادہ ہوں گے:)
بہت سی خوبصورت ترین ملاقاتوں کی لمبی ترین لسٹ سے لے کر ٹھنڈی سی نہر کے پاس درخت کی چھاؤں میں نیچے بیٹھ کر کتاب پڑھنے تک!
خیر یہ لسٹ تو بے حد طویل ہے ، تحریر نہیں ہوسکتی!
سوچیے کہ آپ کیا کریں گے سب سے پہلے؟
اللھم اجعلنا من المتقین۔ اللھم انا اسئلك الجنة الفردوس۔ آمین
بنتِ سحر
#JanNah_world_beyond_imagination
JanNah-world beyond imagination
